Friday, October 12, 2012

ابن بطوطہ - Ibn-E-Batuta



ابن بطوطہ، چودہویں صدی عیسوی کا ایک عظیم سیاح، جس نے اس زمانے میں معلوم دنیا کے بیشتر علاقوں کا سفر کر کے سیاحت کی تاریخ میں ایک کارہائے نمایاں انجام دیا۔

زندگی کے 28 سال سفر میں گزارنے والے ابن بطوطہ کا تعلق موجودہ مراکش کے شہر طنجہ سے تھا اور وہ 21 سال کی عمر میں پہلا حج کرنے کے بعد دنیا بھر کی سیاحت پر نکلا۔ اس نے نہ صرف بلاد اسلامیہ یعنی موجودہ مشرق وسطیٰ، جنوبی ایشیا، وسط ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا اور شمالی افریقہ کے سفر کیے بلکہ غیر مسلم دنیا جیسا کہ مشرقی یورپ، جنوبی یورپ، مغربی افریقہ اور چین تک کی بھی سیاحت کی۔ اس نے کل 75 ہزار میل یعنی ایک لاکھ 21 ہزار کلومیٹر کا سفر کیا جو اپنے وقت کا ایک ریکارڈ تھا۔ جدید بحری جہازوں کے آنے تک کوئی سیاح اتنے زیادہ سفر نہیں کر پایا۔

زیر نظر نقشہ ابن بطوطہ کے تمام اسفار کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ نقشہ مالیسے روتھوین اور عظیم نانجی کی 'تاریخی اطلس اسلام' (Historical Atlas of Islam) سے لیا گیا ہے۔ یہ کتاب ہارورڈ یونیورسٹی پریس نے 2004ء میں شایع کی اور ایمیزن پر دستیاب ہے



No comments:

Post a Comment